24 جون 2019 - 13:58
سعودی شاہ نے کیا امریکی وزیر خارجہ کا استقبال

امریکہ کے وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزير خارجہ مائیک پمپئو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے استقبال کیا ۔شاہ سلمان اور مائیک پمپئو نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ہاتھوں سرنگوں ہونے والے امریکی ڈرون کی قیمت وصول کرنے کے لئے امریکی وزير خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکہ کے ڈرون طیارے کا فیکٹر سعودی عرب کے بادشاہ کو پیش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169